31 جنوری 2015 - 20:13
عراق: داعش کے حملے کے فورا بعد ایران نے مدد کی

عراق کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے فورا بعد ہی اسلامی جمہوریۂ ایران نے عراق کی مدد کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات سے گفتگو میں، اس سوال کے جواب میں کہ ایران نے کس وقت سے عراق کی مدد کرنی شروع کی، کہا کہ ایران نے داعش کے حملے کے فورا بعد داعش کے مقابلے میں بغداد حکومت اوراسی طرح عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کی مدد کی اور عراق کے لئے انسان دوستانہ امداد بھی ارسال کی۔ فواد مصعوم نے اسلامی جمہوریۂ ایران کو اچھا پڑوسی اور علاقے کا اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اچھے روابط قائم ہیں اور یہ تعلقات فروغ پارہے ہیں۔ عراقی صدر نے اسی طرح عراق میں داعش سے مقابلے کو سخت بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی خاص اڈہ ، ٹھکانہ یا تنصیبات نہيں ہوتیں جن پر ہوائي حملے کئے جاسکیں۔

.......

/169